حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ کی پٹی میں علماء کرام نے مسجد الاقصیٰ اور القدس کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
انجمن علماء فلسطین کے سربراہ شیخ نسیم یاسین نے کہا: یہ ریلی مسجد الاقصیٰ میں موجود برادران کی حمایت میں نکالی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہم اس لیے باہر آئے ہیں کہ تاکہ دشمن کو بتا دیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں دشمن کے مقابلے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
شیخ یاسین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ میں دھرنا دیں اور مسجد الاقصیٰ کے خلاف یہودی بستیوں کے ساتھ نین کی سازش کو ناکام بنا دیں۔
یاد رہے کہ مختلف یہودی بستیوں کے ساکنین (اہلیان) ان دنوں مسجد الاقصیٰ میں غیرقانونی طور پر داخل ہوکر اپنے مذہبی مراسم انجام دیتے ہیں۔