۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فلسطین میں یوم شہداء

حوزہ/ فلسطین میں یوم شہداء کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں فلسطین انفارمیش سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے بعد سے اب تک صہیونیوں کے ہاتھوں ایک لاکھ فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں 7 جنوری 2021ء کو 'یوم شہداء فلسطین' منایا جا رہا ہے،یہ دن سنہ 1969ء کے بعد سے مسلسل منایا جا رہا، دوسری طرف اس دن کے موقعہ پر جاری کردہ ایک رپورٹ ‌میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں قیام اسرائیل کے بعد اب تک ایک لاکھ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے بعد سے اب تک صہیونیوں کے ہاتھوں ایک لاکھ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ ان میں سے 11 ہزار فلسطینیوں کو انتظاضہ الاقصیٰ کے دوران سنہ 2000ء سے 2005ء کے دوران شہید کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2014ء فلسطینی تاریخ میں ایک خونی سال ہے۔ اس سال 2240 فلسطینیوں ‌کو شہید کیا گیا۔ ان میں سے 2181 غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران شہید کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2019ء کےدوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 151 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، سنہ 2020ء کے دوران 48 فلسطینی صہیونی زندانوں کی بھینٹ چڑھے۔ سال 2021ء کے پہلے ہفتے میں الخلیل میں ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں ‌مار کر شہید کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .