۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
داود شهاب عضو ارشد جنبش جهاد اسلامی فلسطین

حوزہ / تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داود شهاب نے کہا :جنرل شہید قاسم سلیمانی کے وجود کی برکت سے غزہ مضبوط اور مستحکم ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داود شهاب نے کہا: غزہ میں جو اب استحکام پایا جاتا ہے اس کا کریڈٹ شہید سلیمانی کو جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا: جنرل شہید قاسم سلیمانی مسئلہ فلسطین اور فلسطینی مزاحمت کو بہت زیادہ اہمیت دیتے تھے اور یہ مسئلہ شہید قاسم سلیمانی کے لیے بنیادی ترجیحات میں شامل تھا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے مزید کہا: شہید قاسم سلیمانی فلسطینیوں کے استحکام کے لیے فلسطینیوں کے تمام گروہوں سے تعاون کرنے کو ہمیشہ تیار تھے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا: شہید قاسم سلیمانی کہتے تھے کہ طاقت کے اسباب فراہم کرنے کے لیے ہر چیز آپ کی دسترس میں ہے کیونکہ جنرل سلیمانی کو معلوم تھا کہ غزہ کا محاصرہ بہت سخت ہوگا اور غزہ پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا جائے گا۔ اس لیے وہ غزہ کو مضبوط بنانے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا کرتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .