۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اسرائیلی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ پر یلغار

حوزہ/ صیہونی آباد کاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ حملوں اور اسلام مخالف نعرے بازیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صیہونی آباد کاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ حملوں اور اسلام مخالف نعرے بازیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ پر اپنے یومیہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے،مقبوضہ قدس  سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیر کے روز مسجد اقصی پر درجنوں صہیونی آباد کاروں نے حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے صیہونی حکومت کی سبز روشنی  سےمسجد اقصی پر حملہ کیا ۔

یادرہے کہ صیہونی  آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ صیہونیون کے جانب سے آئے دن مسجد اقصیٰ پر حملے کیے جارہے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان اقدامات کے باوجود خاموش رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری توہین پر مختلف فلسطینی گروپوں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود، عالمی برادری ان اقدامات کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کو یہودی بنانے کے صیہونی حکومت کے عمل کے تحت مسجد اقصیٰ پر حملے ہو رہے اور نیز اس مقدس مقام کے اسلامی ڈھانچہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کے ساتھ ہی القدس کے باشندوں کو اس مقدس مقام کو چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،دوسری طرف برادری نہ صرف یہ کہ مسجد الاقصی کو صیہونیوں کے چنگل سے نجات دلانے کی کوشش نہیں کررہے ہیں کہ بعض کا تو کہنا ہے کہ اس مقدس مقام کو صیہونیوں کے حوالہ کر دینا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .