۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ عکرمه صبری خطیب مسجد الاقصی

حوزہ/ مقبوضہ مسجد الاقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد کے نیچے سرنگیں کھود کر اس مسجد کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخ عکرمہ صبری نے عرب اور اسلامی ممالک کے مضبوط موقف اور ٹھوس ردعمل کو صیہونیوں کو روکنے کا واحد طریقۂ کار قرار دیا۔ مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے کہا صیہونی دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے مسجد الاقصیٰ کے نیچے سرنگیں کھود رہے ہیں تاہم وہ اب تک اس علاقے کے یہودی اور عبرانی ہونے کے دعوے پر مبنی ایک بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر عرب تاجروں اور سرمایہ کاروں سے فلسطین میں سرمایہ کاری کی درخواست کی تا کہ فلسطینی کاز اور ان کی استقامت کو اور زیادہ مستحکم بنایا جا سکے۔

اس سے قبل فلسطین کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے عالمی برادری سے مسجد الاقصی اور اطراف کے علاقوں میں صیہونیوں کی جانب سرنگیں کھودنے کے اقدام پر ایکشن لینے کی درخواست کی تھی۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ دیر ہونے سے پہلے صیہونی حکومت کو اس کے جارحانہ اقدامات سے روکا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .