حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس سے متعلقہ ایک خصوصی ٹی وی چینل نے رپورٹ شائع کی ہے کہ گذشتہ مہینے یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صیہونی اسرائیلی پولیس کے پہرے میں 4426 مرتبہ مسجد اقصی میں داخل ہوئے ہیں۔
اس چینل کی رپورٹ کے مطابق یہودیوں کے نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر متعدد بار بڑی مقدار میں غاصب صیہونی غیر قانونی طور پر مسجد الاقصی میں داخل ہوئے۔