۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مسجد اقصیٰ

حوزہ/ آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی حمایت سے درجنوں صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، آج  بدھ کے روز صہیونی فوج کی مدد سے درجنوں صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ 73 صہیونی آباد کار باب المغاربہ کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اس مقدس مقام کے صحنوں میں گھومتے ہوئے اشتعال انگیز حرکتیں کیں ۔

یاد رہے کہ  صہیونی ملیشیا نے فلسطینی نمازیوں کے داخلے کو روکنے کے لئے القدس اور مسجد اقصیٰ کے باب العامود ، باب الساھرہ کے پرانے حصے کے داخلی راستے نیز مسجد اقصیٰ کے دیگر دروازے بند کردیئے،اس کے علاوہ صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی سخت تلاشی بھی لی۔

قابل ذکر ہے کہ ادھر 48 سرزمین ، مغربی کنارے اور یروشلم کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونےاور اس مقدس مقام کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت اور اشتعال انگیز کارائیوں کو روکنے کے لیے متعد اپیلیں کی جارہی ہیں۔فلسطینیوں کی جانب سے کی جانے والی ان درخواستوں کا مقصد صہیونی آباد کاروں کی سازشوں کو کچلنا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں حالیہ بارہ روزہ جنگ میں صیہونیوں کو زلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر صیہونی کی ساکھ پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گئی،اس صیہونی اپنی اس ساکھ کو بحال کرنے کے متعدد اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہے ہیں تاکہ مزاحمتی تحریک کے جذبات سے کھیلا جائے اور ایک نئی جنگ کا باب کھولا جائے جو ان کی بھول ہے کیونکہ یہ مزاحمتی تحریک ہی تھی جس نے اپنی تمام شرطین منوا کر صیہونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .