۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تشييع جثمان شاب فلسطيني في نابلس

حوزہ/ گذشتہ رات سے اب تک  5 فلسطینی جوان اسرائیلیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں شہید ہو چکے ہیں جن کا تعلق مغربی کنارے اور جنین سے ہے فلسطینیوں نے پٹرول بموں کے ذریعے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس سے کچھ اسرائیلی زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین میں مغربی کنارے کے حالات شدید کشیدہ اس وقت ہوئے جب اسرائیلیوں نے دو جوانوں کو سیدھا فائرنگ سے شہید کیا گذشتہ رات سے اب تک 5 فلسطینی جوان اسرائیلیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں شہید ہو چکے ہیں جن کا تعلق مغربی کنارے اور جنین سے ہے فلسطینیوں نے پٹرول بموں کے ذریعے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس سے کچھ اسرائیلی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلیوں کی جانب سے جشن فصح کو مسجد اقصی میں منانے اور قربانی کرنے کے اعلان کے بعد اکثر مقاومتی تنظیموں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ مسجد اقصی میں قربانی کی صورت میں اسرائیل کے خلاف جنگ سے گریز نہیں کریں گے۔

یاد رہے چند دن پہلے سے اسرائیلی شدت پسند گروہوں کی جانب سے تحریک چلائی جا رہی تھی کہ اس جشن کو مسجد اقصی کے صحن میں برگزار کریں گے مقاومت کی جانب سے دھمکی کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ھرتزوگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کسی جشن کی اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .