۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطینی مقاومتی گروپ نے فوجی پریڈ کے ایک پروگرام میں عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کو کاری ضرب لگائیں گے اور اپنے شھیدوں بالخصوص شھید عبد اللہ حصری اور شادی نجم جو کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شھید ہوئے تھے کا انتقام لیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی فلسطین کے ایک گروہ جو جنین نامی علاقے میں فعال ہے نے اپنی ساری فوج کو تیار رہنے کا کہا ہے اور ساتھ اس بات کی تاکید بھی کی ہے کہ غاصب اسرائیلیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

ایک عربی ویب سائٹ الجدید نے لکھا ہے کہ اس فلسطینی مقاومتی گروپ نے فوجی پریڈ کے ایک پروگرام میں عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کو کاری ضرب لگائیں گے اور اپنے شھیدوں بالخصوص شھید عبد اللہ حصری اور شادی نجم جو کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شھید ہوئے تھے کا انتقام لیں گے یہ گروپ گذشتہ سال اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مہاجر کیمپ پر یلغار کے بعد وجود میں آیا تھا گذشتہ چند مہینوں سے اس گروپ نے بہت ساری مسلحانہ کاروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے جوانوں کی قربانی کے ساتھ بہت سارے اسرائیلی فوجیوں کو بھی واصل جہنم کیا ہے۔

اس گروپ کے ترجمان ابو معاذ نے کہا ہے کہ دو فلسطینی جوانوں کی دردناک شھادت کے بعد اب ہر صیہونی ہمارے نشانے پر ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .