۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حزب اللہ لبنان اور حماس کے سربراہوں کی ملاقات

حوزہ/ اس ملاقات میں فلسطین کے علاقے قدس، شیخ جراح میں پیش آنے والی تازہ صورتحال سے لے کر محور مقاومت کے حالات اور بقول سید حسن نصر اللہ صیہونیوں کے زیر تسلط عارضی ریاست (اسرائیل) کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے حماس کے سیاسی رہنما صالح العاروری سے ملاقات کی ہے جبکہ ان حساس دنوں میں یہ ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے۔

اس ملاقات میں فلسطین کے علاقے قدس، شیخ جراح میں پیش آنے والی تازہ صورتحال سے لے کر محور مقاومت کے حالات اور بقول سید حسن نصر اللہ صیہونیوں کے زیر تسلط عارضی ریاست (اسرائیل) کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے اس گرمجوش استقبال سے صیہونیوں کو ایک خاص پیغام بھی دیا گیا ہے اور ساتھ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یقینا اس ملاقات سے اسرائیل کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .