۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
صالح العاروی

حوزہ/ صالح العاروی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضع پیغام ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں صیہونیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کے حملے یا اس مقدس مکان کی توہین کی صورت میں ان غاصب صیہونیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے رہنما اور سیاسی دفتر کے نائب سربراہ جناب صالح العاروی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضع پیغام ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں صیہونیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کے حملے یا اس مقدس مکان کی توہین کی صورت میں ان غاصب صیہونیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پیغام میں دو طرح کے مورد شامل ہیں ایک مسجد اقصی میں نمازیوں کو عبادت سے روکنے یا ان پر کسی بھی قسم کا حملہ شامل ہے اور دوسرا مورد ہمارے اسیروں سے مربوط ہے کہ اگر رمضان کے مہینے میں بھی فلسطینی اسرا نے بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا تو اس صورت میں بھی صورتحال ایک بہت بڑے دھماکے سے کم نہیں ہوگی۔

سید حسن نصر اللہ کے بیان کو نقل کرتے ہوئے حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوام سید حسن نصر اللہ کے اس بیان کو بھی مدنظر رکھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قدس پر حملے کا مطلب علاقائی جنگ ہے یعنی وہ صرف فلسطین تک محدود نہیں رہے گی اور آئندہ آنے والی جنگ عوامی جنگ ہوگی اس جنگ میں مغربی کنارہ(وہاں آباد فلسطینی) اسرائیل کے خلاف پھٹ پڑے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .