۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سخنرانی رهبر انقلاب در روز قدس

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افغانستان اور فلسطین کے حالیہ واقعات کو دنیائے اسلام کے دو تلخ اور المناک واقعات قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی طلبہ یونیونوں کے نمائندوں کے ایک اجتماع سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے خطاب میں فرمایا: "دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے خونریزی کے ان دو سانحوں پر اپنی ہمدردی کا اظہار کرنا لازمی سمجھتا ہوں۔ ایک افغانستان کا تلخ اور المناک سانحہ اور مظلوم غنچوں کی شہادت ہے جو بے خطا حملے کا نشانہ بنائی گئیں اور زندگی سے محروم ہو گئیں۔ اللہ کی لعنت ہو ان عناصر پر جو اس انداز سے جرائم کی انتہا کر دیتے ہیں اور بڑی تعداد میں بے گناہ بچیوں کے قتل کو بھی مباح سمجھتے ہیں۔"

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: " دوسرا سانحہ مسجد الاقصی، فلسطین اور قدس شریف کے واقعات سے مربوط ہے۔ صیہونیوں کے خبیثانہ اقدامات دنیا کے عوام کی آنکھ کے سامنے ہیں۔ سب کا فریضہ ہے کہ صیہونیوں کی حالیہ خبیثانہ، مجرمانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کریں۔"

رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے فلسطینی بیدار اور پرعزم ہیں۔ انھیں (اسی راہ پر) آگے بڑھنا بھی چاہئے۔ ان مجرم عناصر سے صرف طاقت کی زبان میں ہی بات کی جا سکتی ہے۔ وہ خود کو مضبوط بنائیں، استقامت کریں، مقابلہ کریں اور دشمن کو جرائم سے باز آنے اور حق و انصاف کی بات تسلیم کرنے پر مجبور کر دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .