۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی 

حوزہ/ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ بانی شریعت ہیں ان سے محبت ہر قوم میں پائی جاتی ہے لیکن افسوس وہابیت کا مکروہ چہرہ آج بھی اسلام دشمنی کے منہ بولتا ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع اہلبیتؑ اسلام آباد کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال محرم الحرام میں پیش آنے والے واقعات قابل مذمت ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ بانی شریعت ہیں ان سے محبت ہر قوم میں پائی جاتی ہے لیکن افسوس وہابیت کا مکروہ چہرہ آج بھی اسلام دشمنی کے منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کہنا تھا دنیا بھر میں اتحاد بین مسلمین کی کانفرس شیعہ اکابرین نے منعقد کی مجمع اہلبیت علیہم السلام نے بھی اس میں خاص کردار ادا کیا۔ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کبھی بھی عزاداری پر آنچ نہیں آنے دیں گے آخر میں انہوں نے شہداء ملت بہاولنگر کے علو درجات کے لیے دعا خیر فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .