۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حرم امام حسین کی زائرین اربعین کی خدمات

حوزہ/ آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے پیدل روی کے راستوں پر مختلف مقامات میں زائرین کی سلامتی کے لئے ٹمپریچر گیٹ لگائے گیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین امام حسین علیہ السلام کے قریب آتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے آستانہ حسینی کے تعاون سے مرجع تقلید کی ہدایات کے پیش نظر حرم امام حسین علیہ السلام آنے والے مختلف راستوں پر پچاس الیکٹرونک گیٹ لگائے گیے ہیں جہاں ٹمپریچر چیک کیے جاتے ہیں۔

ان دروازوں سے جہاں سیکورٹی چیک بھی کی جاتے ہیں وہاں زائرین کی سلامتی کے پیش نظر ٹمپریچر چیک کرنے کا بھی اہتمام ہے۔

آستانہ حسینی کے ٹینکل شعبے کے نمایندے رسول فضالہ کا کہنا ہے: وزارت صحت اور مرجع تقلید کی ہدایات پر حرم امام حسین علیہ السلام کی سمت آنے والے مختلف راستوں پر پچاس گیٹ نصب کیے گیے ہیں۔

انکا کہنا تھا: ان دروازوں سے سیکورٹی اور ٹمپریچر چیک کے علاوہ آنے والے زائرین کی تعداد بھی معلوم کی جاسکتی ہے.

انکا کہنا تھا کہ میڈل ایسٹ میں یہ اپنی نوعیت کے پہلے الیکٹرونک گیٹ شمار ہوتے ہیں جس سے اربعین کے بعد بھی استفادے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حرم امام حسین (ع) کے تعاون سے  شمال تا جنوب کے راستوں پر سال گذشتہ کی مانند اس سال بھی قرآنی موکبوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ان مواکب میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ زائرین کو قرآنی خدمات فراہم کیے جارہے ہیں۔

ان موکبوں میں سوره حمد اور دیگر چھوٹی سورتیں جو عام طور پر نماز میں پڑھی جاتی ہے ان کی درست قرآت اور  قیام امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے دروس کا اہتمام ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .