جمعرات 21 جنوری 2021 - 23:31
بغداد میں پیش آنے والا واقعہ دشمن اسلام کا سفاکانہ عمل، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں آج بھی اپنی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جس کے نتیجہ میں نہتے مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینہ العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں پیش آنے والے سفاکانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انکا کہنا تھا اسلام دشمن قوتیں آج بھی اپنی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جس کے نتیجہ میں نہتے مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔

علامہ نجفی کا مزید کہنا تھا اس دکھ کی گھڑی میں ہم مظلوم عراقیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا گوں ہیں کہ خالق کائنات بحق سید العرب والعجم  شھید مسلمانوں کے خانوادوں کو صبر دیں اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha