۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
حزب الله لبنان

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر فلسطین کے مزاحمتی جوانوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں اپنی طاقت اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر فلسطین کے مزاحمتی جوانوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں اپنی طاقت اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونیوں کے پے در پے جرائم کا جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمتی و مقاومتی جوانوں نے اسرائیلی حکومت کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے کہ اس سے قبل ایسے حملوں کا تصور بھی ناممکن تھا۔

اس بیان میں کہا ہے کہ شہید مجاہد رعد فتحی حازم کی تل ایبیب میں دلیرانہ کاروائی سے صہیونی حکومت کی کمزوری اور اس کے نظامی اور سالمیت کے سسٹم کی ناکامی واضح ہو گئی۔

حزب اللہ نے ملتِ فلسطین اور مقاومتی و مزاحمتی گروہوں کی دلیری کو سراہا اور تمام مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہوئے اقوام عالم کے آزادی پسند انسانوں اور عربی و اسلامی قوموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملتِ فلسطین کا ساتھ دیں اور ہر قسم کی حمایت سے گریز نہ کریں۔

حزب اللہ نے آخر میں کہا کہ کامیاب کارروائیوں کا تسلسل اس بات پر تاکید ہے کہ ملتِ فلسطین جنگی ارادہ رکھتی ہے اور فلسطینیوں کا ارادہ قابضین کے ارادے سے زیادہ مضبوط ہے اور مزاحمتی قوتوں نے ارادہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور فلسطین کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .