۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس سازمان عقیدتی سیاسی نیروی انتظامی با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: آل سعود کے مظالم پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے ہاتھوں دسیوں شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کے بے دردی سے قتل کی مذمت میں آیت اللہ نوری ہمدانی نے بیانیہ صادر کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

آل سعود کی دہشت گرد حکومتوں کے ہاتھوں دسیوں مظلوموں کی شہادت کی خبر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔

یہ حکومت بظاہر اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہلاتی ہے لیکن وہ درحقیقت استکبار اور غاصب صہیونیوں کی خادم ہے اور یمن، شام، عراق اور لبنان کے مسلمانوں کے خلاف جنگ کی سربراہی کر رہی ہے اور مسلمانوں کے قتل عام میں مشغول ہے۔

آل سعود کے ان جرائم پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اسلامی انجمنوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میں اس غم انگیز واقعہ پر اپنے مولا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، تمام مسلمانوں اور بالخصوص مظلوم شہیدوں کے خاندانوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی، قم المقدسہ

11 شعبان المعظم 1443ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .