۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ برگزاری تجمع اعتراض آمیز حوزویان در محکومیت اقدامات وحشیانه آل سعود در مدرسه فیضیه

حوزہ/ آل سعود نےاپنے صہیونی آقاوں کے اشارے پر حق گو اور حق پسند لوگوں کے خلاف اپنے سفاکانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس سے ان کے باطل آقاوں کے مکروہ چہرے سامنے آگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی میوریل ٹرسٹ کرگل (لداخ) نے سعودی جابر حکومت کی جانب سے ۱۲ مارچ کو قطیف شہر کے ۸۱ نہتے شہریوں کو سزائے موت سناۓ جانے کی سفاکانہ اقدام کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان مظلوم افراد میں ۴۱ شیعہ نوجوان بھی شامل تھے۔

ادارے کے جنرل سیکرٹری کے دفتر سے جاری شدہ ایک مذمتی بیان میں بیان کیا گیا کہ آل سعود نےاپنے صہیونی آقاوں کے اشارے پر حق گو اور حق پسند لوگوں کے خلاف اپنے سفاکانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس سے ان کے باطل آقاوں کے مکروہ چہرے سامنے آگئے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے ایسے اقدامات محض حکومت کے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لیئے عمل میں لایا جارہا ہے۔

بیانیہ میں اس معاملے پر اقوام متحدہ ، دیگر انسانی حقوق کے اداروں خاص طور سے اسلامی ممالک کی خاموشی پر حیرت و مذمت کا اظہار کرتے ہوئے ایسی خاموشی کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

ادارہ امام خمینیؒ میوریل ٹرسٹ کرگل کی جانب بے گناہوں کے خون ناحق کو بہائے جانے پر تسلیت پیش کی گئی اور غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ادارے نے حکومت ہند سے سعودی حکومت کے اس بہیمانہ اقدام پر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تمام عالم اسلام سے مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .