۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت‌الله العظمی مظاهری

حوزه/آیۃ اللہ العظمی مظاہری نے اپنے ایک بیان میں بڑی تعداد میں شیعوں اور شہریوں کو پھانسی دینے کی سعودی ظالم حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمی مظاہری نے اپنے ایک بیان میں بڑی تعداد میں شیعوں اور شہریوں کو پھانسی دینے کی سعودی ظالم حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مذمتی بیان کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

«وَ سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مَنقَلَبٍ ینقَلِبونَ»

پاکستان کے شہرِ پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں شدت پسند اور دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں درجنوں بے گناہ نمازیوں کی شہادت کے سانحے کا درد عالمِ اسلام اور ملتِ تشیع کے دلوں میں ابھی تک تازہ ہے، ایسے میں شیعوں اور مظلوموں پر ظلم و ستم کرنے والے آل سعود کے ظالم اور غاصب حکمرانوں کے ایک اور بھیانک اور افسوس ناک جرم نے امتِ اسلامیہ کے دل و جان کو زخمی کر دیا۔

بڑی تعداد میں بے گناہ شیعوں اور دیگر سعودی شہریوں کو پھانسی دینا عالمِ اسلام کے لئے ایک بہت بڑا المیہ اور آل سعود کی شرمناک کارکردگی میں ایک اور شرمناک صفحے کا اضافہ ہے۔ انسانی حقوق کے دعویداروں اور عالمی برادری نے بھی یمن، افغانستان اور فلسطین میں اس طرح کے ہولناک جرائم اور انسان سوز واقعات پر دوہرا پالیسی اختیار کر کے اپنے جھوٹے ہونے کو ثابت کر دیا ہے۔

خداوندِ متعال کی بارگاہ میں ظالموں کی ظلم و ستم سمیت نابودی اور مظلوم مسلمانوں اور شیعوں کی ظالموں سے نجات کے لئے دعا کرتے ہوئے ان واقعات کے تمام متاثرین بالخصوص احساء اور قطیف کے مظلوم اور بے بس شیعوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور لواحقین کے لئے صبر جمیل، اجر عظیم اور تمام مظلوموں کی رہائی اور نجات کی آرزو کرتا ہوں۔

حسین المظاهری

۱۲ /شعبان‌المعظّم /۱۴۴۳

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .