حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایرا ن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ’’جایزہ مصطفیٰؐ‘‘ کے پانچویں دور اور متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے ایک روزہ سفر اصفہان کے دوران حضرت آیت اللہ مظاہری کے گھر تشریف لے گئے اور اس مرجع تقلید سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پیداوار، تعمیرات، اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور خارجہ پالیسی کے شعبے میں حکومتی اقدامات پر رپورٹ پیش کی۔
حضرت آیت اللہ مظاہری نے پانی کے حوالے سے اصفہان کے عوام کی تشویش کا ذکر کرتے ہوئے اس سلسے میں حکومت کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور لوگوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے پر تاکید کی۔