۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاراچنار میں شہید علامہ نواز عرفانی کی 7ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع منعقد

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ شہید ملت علامہ محمد نواز عرفانی عوام دوست خدمات اور ملک کی سلامتی، دفاعی پالیسی کی مالک شخصیت تھی مگر افسوس کہ ان کے قتل کے سات سال پورے ہوئے ابھی تک شہید عرفانی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور یہ اسلام آباد انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ضلع کرم کے قبائلی عمائدین اور علماء نے کہا ہے کہ 7سال قبل اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے علامہ محمد نواز عرفانی کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

پاراچنار میں علامہ محمد نواز عرفانی شہید کی ساتویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ شہید کے فرزند علی عرفانی، علامہ الطاف حسین و دیگر مقررین نے کہا کہ شہید ملت علامہ محمد نواز عرفانی عوام دوست خدمات اور ملک کی سلامتی، دفاعی پالیسی کی مالک شخصیت تھی مگر افسوس کہ ان کے قتل کے سات سال پورے ہوئے ابھی تک شہید عرفانی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور یہ اسلام آباد انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے برسی کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے تھے۔ اس موقع پر علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ دیگر ادارے پہاڑوں اور جائیدادوں کے تنازعات کے حل پر توجہ نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے روز بروز مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .