۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی

حوزہ/خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران دہلی میں منتخب قرآنی محققین کی خدمات کے سلسلے میں ان کی علمی اور تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو گراں قدر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن میلادالنبی(ص) اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران دہلی میں منتخب قرآنی محققین کی خدمات کے سلسلے میں ان کی علمی اور تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے گراں قدر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،اس پروقار تقریب میں مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو ان کی مایہ ناز تصنیف "تذکرہ علمائے قرآن"کی قدردانی کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو قرآنی خدمات کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ ایوارڈ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور، مولانا مفتی محمد مکرم فتح پوری امام جماعت مسجد دہلی اور جامعہ علمیہ اسلامیہ دہلی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر شاہد مہدی صاحب کے دست مبارک سے پیش کیا گیا۔

مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو قرآنی خدمات کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا

اس عظیم تقریب کے مقررین کلچر کونسلر ڈاکٹر علی ربانی،مفت محمد مکرم صاحب اور مولانا سید تصدیق حسین صاحب نے قرآن مجید کی عظمت اور اس سلسلے میں ہندوستان میں ہونے والے علمی اور تحقیقی کاموں کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی تعلیم کا محور وحدتِ اسلامی ہے جب تک امت مسلمہ اتحاد و اتفاق کے ساتھ زندگی نہیں گزارے گی اس وقت تک ترقی اور کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔

مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو قرآنی خدمات کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا

مقررین نے قرآن مجید کی تعلیمات کی ضرورت پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں قرآنی تعلیم کو عام کرنا اور قرآنی علوم و معارف سے دنیا کو آگاہ کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے قرآن مجید کی آیات کے ذریعے امت کو پیار و محبت کے ساتھ جینے کا درس دیا ہے۔

مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو قرآنی خدمات کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا

اس موقع پر پروفیسر غلام یحییٰ انجم،مولانا غیاث الدین مظاہری،پروفیسر خسرو قاسم اور مولانا محمد شمشاد رحمانی صاحب کو بھی قرآنی خدمات کے پیش نظر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کو قرآنی خدمات کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .