حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے صوبہ گجرات میں اساتذہ و طلاب کرام حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کی جانب سے بتاریخ 12 فروری، روز ولادت باسعادت بی بی سکینہ بنت الحسین (س) اور دہ فجر جمہوریہ اسلامیہ ایران کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سید یاسین حسین عابدی پرنسپل و استاد حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السّلام نے فضائل و مناقب جناب سکینہ بنت الحسین (س) اور جمہوریہ اسلامیہ کے قوانین و خصائص پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ حکومت ایران حکومت اسلامی ہے جو قرآن و احادیث کی روشنی میں احکام نافذ کرتی ہے اور یقیناً یہ کار خیر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
جشن کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے جناب فرقان علی صاحب نے کیا جناب محمد شاھد ریاضی صاحب نےنظامت کے فرائض کو انجام دیا عالیجناب مولانا محمد اسلم معروفی صاحب امام جمعہ و جماعت کانودر گجرات نے جمہوریہ اسلامیہ کی شان میں خوبصورت نظم پیش کی اور جناب سید محمد مہدی صاحب نے شعر خوانی کے فرائض کو انجام دیا جشن کا اختتام مولانا سید محمد میاں استاد حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السّلام نے دعائیہ کلمات پرکیا؛
کیفیت جشن حضوری و آنلائن دونوں طریقہ سے انجام دی گئی۔جشن کے آخر میں تمام مؤمنین و مؤمنات کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ جشن کو آیندہ سال کے لئے ملتوی کیا گیا۔