۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ایرانی صنعتی ترقی کا اجمالی جائزہ

حوزہ؍آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے کئی عشرے گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کے چند ثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسیlانقلاب اسلامی ایران کے ثمرات ایران میں اسلامی انقلابی کی کامیابی کو تیس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ یہ انقلاب درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کر دی۔ آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے کئی عشرے گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کے چند ثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں۔ اس عظیم اسلامی انقلاب نے ایران کی اندرونی سطح اور اسی طرح دنیا بھر میں بہت گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس خدائی معجزے کے تمام ثمرات اور مبارک اثرات کا احاطہ تقریبا ناممکن نظر آتا ہے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .