۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت الاسلام والمسلمین آل هاشم امام جمعه تبریز

حوزہ / ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: انقلابِ اسلامی قرآنی اہداف کو لے کر فتح و کامرانی سے ہمکنار ہوا اور قرآن مجید کی تعلیمات کی روشنی میں ایک نسل کی تربیت ہوئی کہ جس نے پختہ ایمان کے ساتھ شہنشاہیت کے فاسد اور ظالم نظام کی بساط الٹ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں ادارہ تبلیغاتِ اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے قرآنی معاشرے کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم ایک بنیادی قانون اور کتابِ انقلاب ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مقدس کتاب کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کے احکام و قوانین پر بھی عمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلابِ اسلامی قرآنی اہداف کو لے کر کامیاب ہوا اور قرآنی تربیت پا کر ایک نسل تربیت ہوئی۔ جس نے پختہ اور راسخ ایمان کے ساتھ شہنشاہیت کے فاسد اور ظالم نظام کی بساط الٹ دی۔

حجت الاسلام سید علی آل ہاشم نے کہا: انقلابِ اسلامی کی کامیابی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کردار ادا کیا اور لوگوں کے دینی تعلیمات سے قلبی لگاؤ وغیرہ اس بات کا باعث بنا کہ وہ امام خمینی رحمۃ اللہ کی تحریک میں شامل ہوں اور رہبرِ انقلاب اسلامی کی کامیابی پر منتج ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .