۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حوزہ علمیہ اِمام حسن عسکری (ع) کانودر گجرات میں جشن یوم آزادی ہند کا انعقاد

حوزہ/ مولانا سید محمد میاں زیدی نے اپنے خطاب میں تمام اساتذہ و طلاب سے یکجہتی کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ یکجہتی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو سماجی زندگی جینے کا سلیقہ دیتی ہے اور سماجی روابط کو مستحکم کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ اِمام حسن عسکری علیہ السّلام کانودر گجرات،ہندوستان میں یوم جمہوریہ ہند کے پر مسرت موقع پر پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں مولانا سید محمد میاں زیدی نے اپنے خطاب میں تمام اساتذہ و طلاب سے یکجہتی کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ یکجہتی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو سماجی زندگی جینے کا سلیقہ دیتی ہے اور سماجی روابط کو مستحکم کرتی ہے۔

اس موقع پر مولانا سید یاسین حسین عابدی ،مولاناسید حسین حیدر قدر نقوی،مولانا محمد اسلم معرفی امام جمعہ و جماعت مسجد جعفری کانودر گجرات تشریف فرما تھے جنہوں نے اتحاد و یکجہتی کے موضوع پراپنے علمی و نورانی بیانات سے طلاب و سامعین کو مستفید فرمایا۔

آخر میں مولانا سید یاسین حسین عابدی پرنسپل حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام کانودر گجرات نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تمام برادران وطن کی خدمت میں یوم جمہوریہ ہند کی مباکباد پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .