۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام سید انتظار حسین نقوی (ہندی) اعلی اللہ مقامہ

حوزہ/ آپ  ایک بہترین  مناظر تھے  آپ نے ہندوستان کے مختلف جگہوں پر  مناظرہ کیا کہ جس کے نتیجہ میں  پورینہ (بہار)ھند میں تقریبا ایک ہزار افراد نے مذہب  حق  قبول کیا۔ اور اسکے علاوہ بھی کافی افراد نے مختلف جگہوں پر  مذہب حق قبول کیا۔ آپ کو تصنیف و تالیف کا بہت شوق تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی। آپ کا نام سید انتظار حسین نقوی والد کا نام سید افتخار حسین صاحب مرحوم آپ کی ولادت۲۶ \مارچ  ۱۹۲۵(۱۳۴۴)ھ کو نواح امروہہ عثمان پور میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرسہ باب العلم نوگاواں سادات میں زیر تعلیم  رہکر جید اساتید و علماء سے کسب فیض کیا۔ حصول تعلیم کے بعد تبلیغ دین میں مصروف ہوئے اور افریقہ کے مختلف ممالک میں تبلیغی فرائض انجام دیئے ۔۱۹۵۴میں تنزانیہ،۱۹۵۸ ٹانگا،۱۹۶۱، بٹورہ اور ۱۹۸۰ میں ماڈاگاسکر میں مذھب حق کی ترویج کی، ۱۹۸۲ میں  ہندوستان واپس آکر امامیہ ہال  دہلی میں  سات سال تک امام جمعہ کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ۴سال مستقل میمن سادات ضلع بجنور میں امام جماعت و ترویج احکام کرتے رہے اور اس کے علاوہ  ۱۴سال اسی  مقام پر مسلسل مجالس کو خطاب کیا۔ 

اس کےعلاوہ مرشدآباد،کانودر گجرات میں مصروف تبلیغ رہے ۔ آپ  ایک بہترین  مناظر تھے  آپ نے ہندوستان کے مختلف جگہوں پر  مناظرہ کیا اور آپ کی کاوشوں کے نتیجہ میں  پورینہ (بہار)ہند میں متعدد افراد نے مذہب  حق  کو قبول کیا۔ اور اسکے علاوہ بھی مختلف جگہوں پر مذہب حق کو دعوت دینے میں کامیاب ہوئے۔ آپ کو تصنیف و تالیف کا بہت شوق تھا۔جسکو ہم مندرجہ ذیل عبارت میں پیش کر رہے ہیں۔

آپ کی تصانیف؛ 
۱۔ ستون صداقت ۳ جلد، ۲ ۔ تلاش حق   
۳۔ آئینہ کے دورخ، ۴ ۔امام حسین علیہ السلام اور مسلمان 
۵۔ عزاداری سید الشہداء پر ایک نظر، ۶۔ دردل اور ہے راز دل اور ،۷۔ اظہار حق، ۸۔  واقعات کربلا سیریت شیخین کی روشنی میں۔

رحلت؛

مولانا موصوف ۲ذیقعدہ ۱۴۱۸ہ \مارچ ۱۹۹۸ کو امروہہ ھند میں رحلت فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .