۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد میاں

حوزہ/ نماز جمعہ کے دوران مومنین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد عابد زیدی نے زبان سے انجام دئے جانے والے گناہان صغیرہ و کبیرہ پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے صوبہ امروہہ نوگاواں سادات میں نماز جمعہ کے دوران مومنین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد عابد زیدی نے زبان سے انجام دئے جانے والے گناہان صغیرہ و کبیرہ پر روشنی ڈالی اور کہا: مولائے متقیان (ع) ارشاد فرماتے ہیں: اللسان سبع ان خلی عنہ عقر، زبان ایک درندہ ہے اگر اسے آزاد چھوڑ دو تو یہ تمہیں کھا جائگی۔

انہوں نے لوگوں سے اس بات کی تأکید کی کہ زبان صرف برائی کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ معرفت انسانی کا ایک آلہ بھی ہے، جیسا کہ مولائے کائنات (ع) ارشاد فرماتے ہیں کہ : تکلموا تعرفوا فان المرأ مخبوء تحت لسانہ، بولو تاکہ پہچانے جاؤ، کیوں کہ انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہے۔

مولانا سید محمد عابدی نے مؤمنین و مصلیان سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم (ص) کی حدیث کے ذیل میں بیان کیا کہ جو انسان اپنی زبان کی حفاظت کرتا ہے ﷲ اسکے رزق میں اضافہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جامع مسجد جامعہ باب العلم نوگاواں سادات ضلع امروہہ میں نماز جمعہ میں تقریبا ۱۰۰۰ سے زائد مؤمنین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .