۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ مولانا سید عبداللہ زیدی کا انتقال ہو گیا

حوزہ/ مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنو نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوش اخلاقی اور منکسرالمزاجی مولانا سید عبداللہ زیدی مرحوم کا خاصہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ مولانا سید عبداللہ زیدی صاحب قبلہ استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کا ایرا میڈیکل کالج لکھنؤ میں کچھ دیر قبل نتقال ہو گیا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

مولانا سید عبداللہ زیدی صاحب مرحوم کا تعلق پھندیڑی سادات ضلع امروہہ کے ایک دیندار سادات خانوادے سے تھا۔ ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے لئے جامعہ ناظمیہ لکھنؤ میں داخلہ لیا اور فراغت کے بعد اپنی مادر علمی میں مدرس مقرر ہوئے اور چند دہائیوں تک طلاب علوم دینیہ کو تعلیم دی اور انکی دینی تربیت فرمائی۔

اس موقع پر مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنو نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوش اخلاقی اور منکسرالمزاجی مولانا سید عبداللہ زیدی مرحوم کا خاصہ تھا۔

اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار اہلبیتؑ میں بلند درجات عطا فرمائے، جملہ پسماندگان، وابستگان اور شاگردان خصوصاً اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مولانا کی وصیت کے مطابق تدفین وطن پھندیڑی میں ہوگی، جنازہ کچھ دیر کے لئے لکھنؤ واقع گھر لے جایا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .