حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی حسنین، استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔
مولانا سید نقی حسنین مرحوم اتر پردیش کے شہر فتح پور ہنسوا کے رہنے والے تھے۔ایک عرصے سے جامعۂ ناظمیہ لکھنؤ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔اسی اثنا میں پیغام اجل آیا اور آپ دار فانی سے رحلت فرما گئے۔
مولانا نقی حسنین طاب ثراہ نہایت خوش اخلاق،ملنسار،شریف النفس انسان تھے۔ معلوم ہو کہ آپ کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔
ربِ دو جہان بطفیل امام ِ زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف مرحوم کو جوار اہلِ بیتؑ میں بلند درجات عنایت فرمائے ۔اور جملہ پسماند گان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔
مرحوم کی تدفین آج بروز جمعرات ان کے وطن فتح پور ہسوا میں ہوگئی ہے۔ تمام مومنین سے سورہ فاتحہ اور دعائے مغفرت کی گزارش کی گئ ہے۔