۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا کاشف رضا گلزار

حوزہ/ ہم اراکین اقرا علمی و ثقافتی مرکز و طلاب بڑاگاؤں گهوسی (مئو، یوپی) مقیم ایران، اس اندوہ ناک سانحہ پر ملال پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، تمام مراجع کرام وعلمائے حق، مرحوم کے وارثین، اہل خانہ و عزیز و اقارب، علماء و مومنین بڑاگاؤں گهوسی علی الخصوص مدرسین جامعہ ناظمیہ اور ان کے شاگردوں اورمومنین لکهنؤ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت و علوّ درجات کی دعاکرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا کاشف رضا گلزار چیئرمین اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز قم المقدسہ نے استاد الاساتید مولانا شیخ مجتبیٰ حسین گهوسوی کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

بِسْمِ‏ اللَّهِ‏ الرَّحْمنِ‏ الرَّحِیمِ‏

إِنَّا لِلَّهِ‏ وَ إِنَّا إِلَیْهِ‏ راجِعُونَ‏ (بقره/۱۵۶)

امام علی علیه السلام: إِذَا مَاتَ‏ الْعَالِمُ‏ ثُلِمَ‏ فِی الْإَسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْ‏ءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ.(بحارالانوار، ج ۲، ص ۴۳)

آہ مرد مجاہد، عالم باعمل، آسمان اخلاق و محاسن کا بے نظیر ستارہ، راہ ولایت و امامت کا بے باک علمدار، شجاع و بہادر، تدریس و تربیت شاگرد میں منہمک رہنے والا، ہمدردو مونس قوم و ملت، خادم قرآن و عترت، مبلغ واقعی، استاد الاساتیدمولانا شیخ مجتبیٰ حسین گهوسوی رضوان للہ تعالی علیہ مدرس جامعہ ناظمیہ لکهنؤ جنہوں نے اپنی پوری عمر نشر و اشاعت علوم و معارف محمد و آل محمد میں گذار دی اور اپنی عمر کے آخری ایام تک اس خدمت میں مصروف رہے اس کے گواہ آپ کے شاگرد اور آپ کی دیگر خدمات ہیں آپ کے انتقال پرملال کی خبر، ہمارے دلوں کو مغموم و محزون کرگئی، اللہ سبحانہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائے۔

یقیناً موت وہ تلخ حقیقت ہے جس سے کسی شی کو فرار نہیں (کُلُ‏ نَفْسٍ‏ ذائِقَةُ الْمَوْتِ‏ ثُمَ‏ إِلَیْنا تُرْجَعُونَ) بیشک آج ہزاروں جوانوں کی علمی پناہ گاہ، عوام کے خوشی و غم میں شریک رہنے والے صابر و شاکر، اپنے شاگردوں کے لئے پدر مہربان، سپہ سالار امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ہمارے درمیان نہیں رہے مگر ان کی بے بہا خدمات ہمارے پیش نظر ہیں، رب غفور ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

ہم اراکین اقرا علمی و ثقافتی مرکز و طلاب بڑاگاؤں گهوسی (مئو، یوپی) مقیم ایران، اس اندوہ ناک سانحہ پر ملال پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، تمام مراجع کرام وعلمائے حق، مرحوم کے وارثین، اہل خانہ و عزیز و اقارب، علماء و مومنین بڑاگاؤں گهوسی علی الخصوص مدرسین جامعہ ناظمیہ اور ان کے شاگردوں اورمومنین لکهنؤ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت و علوّ درجات کی دعاکرتے ہیں۔

خداوندکریم آپ کے اہل خانہ و پسماندگان علی الخصوص آپ کے فرزندان، وارثین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کاشف رضا گلزار؛ چیئرمین اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز قم المقدسہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .