۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ صاحب کی مرحوم مولانا سید نقی حسنین طاب ثراہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

ایک اور علمی شمع گل ہو گئی

آہ ! مولانا سید نقی حسنین طاب ثراہ

برادران ملت ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ معروف عالم دین مولانا سید تقی حسنین استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔۔انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔

مولانا سید نقی حسنین مرحوم اتر پردیش کے شہر فتح پور ہنسوا کے رہنے والے تھے۔ایک عرصے سے جامعۂ ناظمیہ لکھنؤ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔اسی اثنا میں پیغام اجل آیا اور آپ دار فانی سے رحلت فرما گئے۔

جمعرات کو مرحوم کی تدفین ان کے آبائی وطن فتح پور ہنسوا میں سیکروں سوگواروں کی موجودگی میں انجام پائی۔رضاً بقضائہ و تسلیماً لامرہ۔

مولانا نقی حسنین طاب ثراہ نہایت خوش اخلاق،ملنسار،شریف النفس انسان تھے۔ معلوم ہو ہے کہ آپ کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔

ربِ دو جہان بطفیل امام ِ زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف مرحوم کو جوار اہل ِ بیت ؑ میں بلند درجات عنایت فرمائے ۔اور جملہ پسماند گان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ھندوستان کی جانب سے مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

فقط۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

شریک غم

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ، صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا
تاریخ :۲؍ جولائی ۲۰۲۱ء؁

تبصرہ ارسال

You are replying to: .