۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ مولانا شیخ ابن علی واعظ،مولانا سید شمیم حیدر زیدی،علامہ محمد علی فاضل کی رحلت کی غمناک مناسبت سے ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے قلبی تاثرات غم کا اظہار کرتے ہیں اور مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ،صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایک کے بعد ایک معروف علمائے دین کی رحلت بڑی مصیبت ہے۔گزشتہ چند دنوں کے اندر حجۃ الاسلام مولانا شیخ ابن علی واعظ کی خبر وفات سن کر دل و دماغ پر گہرے رنج و غم کے بادل چھاگئے ۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی تعلیم و تعلم اور تبلیغ و ترویج دن مبین میں صرف کی مرحوم بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے۔ان کا انتقال بڑا علمی و مذ ہبی خسارہ ہے۔

ابھی ہمارے آنسو خشک نہیں ہوئے تھے کہ حجۃ الاسلام مولانا سید شمیم حیدر زیدی کے انتقال پر ملال کی خبر آئی۔مرحوم شہر نلور (تلنگانہ)  ھندوستان میں  امام جمعہ و جماعت تھے۔۲۵؍سال سے زیادہ عرصے سے محراب و منبر کی خدمات انجام دے رہے تھے۔گزشتہ رات دوران علاج قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔مرحوم کا انتقال بڑا مذ ہبی نقصان ہے۔

ابھی ہماری آنکھیں اشکبار تھیں کہ پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃالاسلام علامہ محمد علی فاضل نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔مرحوم ملت جعفریہ کے بزرگ رھنما اور عظیم عالم دین تھے۔بہت ساری کتابوں کے مصنف و مولف تھے۔زبان و قلم کے ذریعہ ناقابل فراموش دینی و علمی خدمات انجام دی ہیں۔آپ کی رحلت ایک بڑی خدائی نعمت سے محرومی ہے۔ 

مذکورہ بالا علمائے دین کی رحلت کی غمناک مناسبت سےہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے قلبی تاثرات غم کا اظہار کرتے ہیں ۔اور مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اور مرحومین کے جملہ متعلقین و لواحقین  و علمائے دین و مومنین و مراجع عظام بالخصوص حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔اور مرحومین کے تمام پسماندگان کے لئے بارگاہ الٰہی میں صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .