۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ مولانا علی حیدر فرشتہ اس وقت کنگ عبداللہ ہاسپیٹل جدہ میں ICU میں ایڈمیٹ ہیں، رپورٹ کہ مطابق دل کی دو نسیں بلوک ہوگئی ہیں جسکا علاج جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن سے حجۃ الاسلام مولانا مرزا امام علی بیگ عرف عمار صاحب کی اطلاع کے مطابق حیدرآباد دکن کے نامور ،معروف اور فعال و برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ امام جمعہ و جماعت مسجد علی ؑ و مدیر جامعہ الامام الاقائم الدینیہ و بانی و سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن و چیف ایڈیٹر و منیجر UtvNetwork ایک ہفتہ قبل عمرہ و مکہ و مدینہ کی زیارات کے لئے مومنین حیدرآباد کے ایک قافلہ کے ہمراہ تشریریف لے گئے ہیں دوران سفر مدینہ سے جدہ جاتے ہوئے راستہ میں علیل ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق، اس وقت مولانا موصوف کنگ عبداللہ ہاسپیٹل جدہ میں ICU میں ایڈمیٹ ہیں۔راستہ میں سانس کی تکلیف ہوئی مگر جب ہاسپیٹل میں جانچ ہوئی تو رپورٹ آئی کہ دل کی دو نسیں بلوک ہوگئی ہیں جسکا علاج جاری ہے۔

اس موقع پر مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے جملہ علمائے دین ومومنین کرام سے مودبانہ گزارش ہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ کی جلد صحتیابی اور کامل شفا یابی کے لئے دعاء فرمائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .