۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احتجاجی ریلی

حوزه/ جنیر مسلم سنگھٹنا ہندوستان میں احد قومی موومنٹ اور انجمنِ مرتضوی کے زیر اہتمام فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا اور آخر میں انجمن ہائی اسکول میں علمائے کرام کی تقریر اور دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیر مسلم سنگھٹنا ہندوستان میں احد قومی موومنٹ اور انجمنِ مرتضوی کے زیر اہتمام فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا اور آخر میں انجمن ہائی اسکول میں علمائے کرام کی تقریر اور دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوا۔

جنیر ہندوستان میں فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کی مخالفت میں زبردست اجتماع

ریلی میں بلا تفریق تمام مسلمانوں بالخصوص بچوں، جوانوں اور شہر کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

قابلِ ذکر بات ہے کہ اس جلوس کے اختتام پر علمائے کرام اور عالی جناب ضمیر کاغدی صاحب کہ جو اس جلوس کے میزبان بھی تھے، نے مجمع سے خطاب کیا اور انہوں نے علامہ اقبال کے اس شعر سے اپنے خطاب کی شروعات کی کہ فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں اور اپنے خطاب میں اتحاد پر زور دیا۔

علمائے کرام نے نیز تاریخ فلسطین پر روشنی ڈالی اور قرآنی آیات و احادیث سے استفادہ کرتے ہوئے اتحاد اور کسی بھی لحاظ سے مظلوم کی مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے قبلہء اول کی عظمت کو بیان کیا اور ظلم و بربریت کی مذمت کی۔

جنیر ہندوستان میں فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کی مخالفت میں زبردست اجتماع

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .