۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مودی+نیتن یاہو

حوزہ/ ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی حقوق کے ایک ہندوستانی گروپ (HRF) نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کو اسرائیل سے تعلقات توڑ دینے چاہئیں جو غزہ میں شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ہیومن رائٹس کے ایک ہندوستانی گروپ نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کو اسرائیل سے تعلقات توڑ دینے چاہئیں جو غزہ میں شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کے فورم HRF نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کر لے، میڈیا رپورٹس کے بعد کہ ایک ہندوستانی کمپنی نے اسرائیل کو غزہ میں ممکنہ استعمال کے لیے جنگی ڈرون فراہم کیے ہیں۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں HRF نے کہا کہ ہندوستانی شہری غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی مسلسل تجارت پر ہندوستان کے کمزور سفارتی ردعمل پر ناراض ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت اسرائیل کے ساتھ اس طرح کے تمام معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کرے، ہم ہر روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں، خواتین اور شہریوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔

اس انسانی حقوق فاؤنڈیشن نے کہا: شرم کی بات ہے کہ ہندوستان نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ موجودہ تجارتی سودے منسوخ نہیں کیے ہیں اور نہ ہی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .