حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک بار پھر فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضہ کو ختم کرنے کی مانگ کو لیکر ھندوستان میں لوگوں نے آواز بلند کی، اس سلسلے میں آج صبح شروع ھوئے ٹویٹر ٹرینڈ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔
اکٹیوسٹ نے فلسطین کی تاریخ اور صہیونی قبضہ کے بارے میں لکھا کہ صہیون اور سامراجیت کے ایجنٹ یھودیوں کا فلسطین سے وہی رشتہ ہے جو ۱۹۴۷ سے پہلے تک ہندوستان سے برطانیہ حکومت کا تھا۔
ہندوستانیوں نے PalestineWillBeFree# ہیشٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ کرتے ھوئے فلسطین پر اسرائیل کے مظالم پر غم و غصہ کا اظھار کرتے ھوئے اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور مسلمانوں سے اسرائیل کے خلاف متحد ھونے کی تاکید کرتے ھوئے ایران کی انقلاب جمھوری اسلامی کے قائد امام خمینی رح کو یاد کرتے ھوئے انکے جملے کو مکرر دھرایا کہ اگر دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل پر ایک بالٹی پانی ڈال دیں تو اس ظالم اور غاصب حکومت کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
کئی سوشل یوزر نے لکھا کہ جب دنیا میں یھودیوں کو کہیں سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں مل رہی تھی تو یہ فلسطین ہی تھا جس نے انھیں اپنے یہاں بسنے کی اجازت دی لیکن آج اسرائیل نے انکے احسانوں کا کیا بدلہ دیا یہ دنیا کے سامنے ہے۔
اطلاعات کے مطابق PalestineWillbeFree# اس ہیشٹیگ پر تقریبا 85 ہزار ٹوئیٹ کۓ گۓ اور انڈیا میں 6 گھنٹہ تک یہ ٹاپ کی رینکنگ پر رہا۔
علی سہراب ٹوئیٹ کرتے ہیں۔
صاحبہ ملک لکھتی ہیں۔
اسامہ شیخ لکھتے ہوئے کہتے ہیں۔
Troll_Ziddi فلسطینیوں کے جذبوں کو سلام کرتے ہوئے لکھتی ہیں۔
حامد محمود ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں۔
کشف فلسطین کے مسئلہ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہتی ہیں۔
زبیر میمن ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں۔