۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم القدس اللہ کا دن ہے اور رسول اللہ کا دن ہے پوری دنیا کے مسلمان اس دن کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے  طور پر  مناتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم القدس اللہ کا دن ہے اور رسول اللہ کا دن ہے پوری دنیا کے مسلمان اس دن کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے  طور پر  مناتے ہیں۔ غاصب اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کے خلاف مسلسل سامراجی سازشیں جاری ہیں لہذا وقت کا تقاضہ ہے کہ اس سال مسلمان گزشتہ سالوں کی نسبت بھر پور انداز سے آزادی قدس کا دن منائیں۔ ڈیل آف سنچری کا مقصد فلسطین کے مظلوم عوام کو اپنے وطن سے بے دخل کرنا ہے دنیا بھر کے غیرت مند مسلمان امریکہ اسرائیل اور عرب حکمرانوں کی  اس سازش کو ناکام بنائیں گے گے۔
 انہوں نے کہا کہ کرونا کی احتیاطی تدابیر کے باوجود ہر سطح پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کا دیرینہ مسئلہ ہے دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھی صدائے احتجاج بلند کریں۔ آج بھارت اور اسرائیل مل کر امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ان شیطانی سازشوں کو امریکہ برطانیہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے حوالے سے سے بھرپور آواز بلند کریں اور غاصب اسرائیل کے خلاف اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے حق میں موثر آواز بلند کریں انشاءاللہ وہ دن قریب ہے کہ جب بیت المقدس آزاد ہوگا اور ہم کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .