۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت اللہ باقر مقدسی

حوزہ/ اس سال اس حالت میں یوم القدس منا رہے ہیں کہ غزہ میں 33 ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو دنیا کی آنکھوں کے سامنے میں شہید کئے جاچکے ہیں لذا ہماری ذمے داری اور بڑھ چکی ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد باقر مقدسی نے یوم القدس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن پاک؛ ’’ اگر کوئی گروہ ناحق مظلوم واقع ہو تو باقی مسلمانوں کو ان کی مدد کا حکم دیتا ہے۔

‘‘ عالمی یوم قدس بانی انقلاب اسلامی اس صدی کے عظیم فقیہ حضرت امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ ) کی سب سے اہم یادگار اور ابتکارات میں سے ہے جنہوں نے ایک ہوشیار اقدام کے ذریعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کراتے ہوئے ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے طور پر فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال اس حالت میں یوم القدس منا رہے ہیں کہ غزہ میں 33 ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو دنیا کی آنکھوں کے سامنے میں شہید کئے جاچکے ہیں لذا ہماری ذمے داری اور بڑھ چکی ہے۔

لہٰذا پوری دنیا کے عوام بالخصوص پاکستان کے غیرت مند مسلمان عوام سے گزارش ہے کہ یوم قدس کے موقع پر بھرپور شرکت کریں اور فلسطین کے مظلوم عوام کا دفاع کے لیے آواز بلند کریں۔

هر چند پرنده‌ای قفس آبادی

بازیچه دست ظالم صیادی

پرواز دوباره را به خاطر بسپار

چیزی به خدا نمانده تا آزادی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .