۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سکردو میں عالمی القدس ریلی

حوزہ / امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر نے کہا: آج پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر زاہد مہدی نے کہا: آج پاکستان بھر میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قدس کی آزادی کے لئے پاکستان میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر زاہد مہدی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس او کے مرکزی ترجمان غازی نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور انشاء اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنماء خطاب کریں گے۔لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان عج اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی جس میں بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی خطاب کریں گے۔ یوم القدس انشاء اللہ روز مبین ثابت ہوگا۔ آئی ایس او پاکستان دنیا میں جہان بھی مستضفین ہیں، ان کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں کہ فلسطینی تنہا نہیں۔

انہوں نے کہا: فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mohammad Mehdi IN 08:27 - 2022/04/29
    0 0
    جمعۃ الوداع و یوم القدس حقوق اللہ و حقوق العباد کی ادائیگی کا دن ہے۔