۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یوم القدس

حوزہ/ یوم القدس منانا ایک دینی اور شرعی فریضہ ہے مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ سے امت مسلمہ کو باخبر کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب عالمی یوم القدس کے موقع پر آزادی القدس کانفرنس مہران ہوٹل کراچی میں 4 بجے سہہ پہر منعقد کی جائے گی، یوم القدس منانا ایک دینی اور شرعی فریضہ ہے مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ سے امت مسلمہ کو باخبر کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان آئی ایس او کراچی محمد حیدر نقوی نے المصطفیٰ ہاوس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی آزادی القدس کانفرنس میں رہنماء تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی، سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی تاج حیدر، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین راجا ناصر عباس جعفری، معروف عالم دین رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان مولانا ناظر عباس تقوی، ایم کیو ایم پاکستان عبدالحسیب، رہنماء پاک سرزمین پارٹی ارشد وہرہ، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی جناب اسد اللہ بھٹو، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری، رہنماء ن لیگ اظہر ہمدانی، مولانا امین شہیدی، پاکستان سنّی تحریک کے رہنماء مطلوب اعوان، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔


جاری کردہ
محمد حیدر نقوی
سیکرٹری اطلاعات
آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن
03310292967

تبصرہ ارسال

You are replying to: .