۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
آئی ایس او پاکستان کے جوان اپنے پورے وجود سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے

حوزہ / 8 دسمبر بروز جمعہ سے آئی۔ایس۔او پاکستان کا پہلا اجلاسِ عاملہ کا آغاز ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آئی۔ایس۔او پاکستان کا پہلا اجلاسِ عاملہ کا آغاز 8 دسمبر بروز جمعہ کو ہاوس لاہور میں ہوا۔ جس میں پاکستان بھر سے 25 سے زاید ڈویژنز سے اراکین نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کی صدارت آئی۔ایس۔او پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عارف نے کی۔

مرکزی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: آئی ایس او پاکستان کے جوان اپنے پورے وجود سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور فلسطین کے مسئلہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا: طلباء امامیہ پاکستان مملکتِ خداداد پاکستان کی ترقی اور سربلندی میں اپنا کردار انجام دیتے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس تین دن تک جاری رہے گا۔ جس میں آئندہ سال کے حوالے سے پلاننگ اور ڈسکشن کی جائیگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .