حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی طلباء کو سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں ٹیوشن اور رہائش کی فیس کی ادائیگی نہیں کرنے پڑے گی، ساتھ ہی پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کے حوالے سے فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین سپورٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلباء کی ماہانہ امدا بھی کی جائے گی۔
فلسطینی خبر رساں ادارہ ’’وفا‘‘ کے مطابق یہ فاؤنڈیشن فلسطین کی حمایت کرنے والی سول سوسائٹی کی اہم تنظیموں میں سے ایک ہے جو غزہ کی پٹی میں طبی آلات، کمبل اور خوراک سمیت غیر نقدی امداد بھیجنے میں حصہ لیتی ہے۔
اس موقع پر فلسطینی وزارت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کے صدر، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔