۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
تبریز

حوزہ/ ایران کے شہر زنجان میں نماز جمعہ کے بعد مظلوم فلسطین عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت میں ایک زبردست مظاہرہ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زنجان کے لوگوں نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ منعقد کر کے اپنی غم و غصے کا اظہار کیا اور ۔

زنجان کے لوگوں نے اپنی بڑی تعداد میں جمع ہو کر صیہونی حکومت اور امریکہ کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے جعلی اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری قتل و غارت کے تسلسل کو فوری طور پر بند روکنے کے لیے عملی اقدام کا مطالبہ کیا۔

اس مارچ میں زنجان کے لوگوں نے بچوں کے قاتل غاصب حکومت کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا اور قدس شریف کی آزادی تک فلسطینی عوام کے تئیں اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نےاس دوران ’’اسرائیل مردہ باد،امریکہ مرد باد ،یہ سب قتل و غارت گری امریکہ کی حمایت اور اس کے اشاروں پر ہو رہی ہے‘‘ جیسے نعرے لگائے، اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف اس غاصب حکومت کے گھناؤنے جرائم کی مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .