۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ اگر امریکہ کچھ نیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ہے تو یمنی فوج اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس اس کے لیے حیران کن آپشنز موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ اگر امریکہ کچھ نیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ہے تو یمنی فوج اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس اس کے لیے حیران کن آپشنز موجود ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حازم محمد الاسد نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے حالیہ موقف اور اسرائیلی جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری اتحاد کی تشکیل کے اعلان سے کوئی تعجب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کے عوام کے خلاف حملوں کا اصل مرتکب رہا ہے اور وہ یمنی میزائلوں اور ڈرونز کو اسرائیل تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

محمد الاسد نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں امریکہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور طوفان الاقصی آپریشن کے وقت واشنگٹن نے مختلف سطحوں پر خاص طور پر فوجی سطح پر اسرائیل کی حمایت کی اور عورتوں اور بچوں کو مارنے کے لیے ہتھیار فراہم کیے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .