ہفتہ 12 جولائی 2025 - 20:57
یمنی عہدیدار: ہمیں امریکہ کا کوئی خوف نہیں، ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں

حوزہ / یمنی عہدیدار نے کہا ہے کہ جب سے ہم نے "غزہ" کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، ہم جانتے تھے کہ ممکن ہے امریکہ جنگ میں داخل ہو جائے اور اسرائیل "یمن" کی سرزمین پر حملہ کرے لیکن ہمیں بالکل بھی خوف نہیں اور ہم اپنی راہ پر قائم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک یمنی عہدیدار نے موجودہ حالات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم جانتے تھے کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت کے لیے میدان میں اتر سکتا ہے اور اسرائیل کوشش کر سکتا ہے کہ پورے خطے کو اپنے کنٹرول میں لے آئے یا "یمن" کی سرزمین پر تجاوز کرے۔

انہوں نے کہا: غیر اسرائیلی جہازوں کے لیے سمندری راستہ کھلا ہے لیکن بندرگاہ اُمّ الرشراش (جسے اسرائیلی "ایلات" کہتے ہیں) بند تھی اور کوئی جہاز وہاں آ جا نہیں سکتا تھا۔ حال ہی میں اسرائیل نے اس بندر کو کھولنے کی کوشش کی لیکن ہم نے جہازوں کو پیشگی وارننگ دے کر نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو فخر کے ساتھ نشر کی۔

اس یمنی عہدیدار نے کہا: ہم امریکہ سے اور اس کے ساتھ جنگ سے بالکل نہیں ڈرتے اور ہر دشمن سے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha