۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی: عالمی ادارے مسئلہ فلسطین کا سبب ہیں ان سے حل کی توقع کرنا درست نہیں۔ لیاقت بلوچ: عالمی ادارے اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ مسئلہ فسلطین دنیا کے حقیقی مسائل ہیں۔ اعلامیہ جاری: ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس نو رکنی ٹاسک فورس کا قیام، کونسل مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مسئلہ فلسطین پر مسلمان حکمران بے حس ہیں اور غیر مسلم جلوس نکال رہے ہیں۔ مسلمانوں میں غیرت و حمیت ختم ہو چکی، سفاکیت کی انتہاء ہے اس کا علاج یہی ہے کہ مسلمان اپنے بے حس حکمرانوں سے نجات حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہی اجلاس برائے مجلس قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں ایسی تحریک اٹھنی چاہیے جو مدنی حکمرانی قائم کریں۔صاحبزادہ ابو الخیر نے کہا قائد اعظم کا کہنا تھا کہ ہم غاصب ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے۔ آج ہمارے وزیر اعظم کہ رہے ہیں کہ ہم دو ریاستی حل کی اپیل کرتے ہیں۔ہمارے ذمہ داروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے،  صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

علامہ سید ساجد علی نقوی سینئیر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان نے کہا ہے کہ غزہ کے قتل عام کی اصل موجب سامراجی طاقتیں ہیں ہم ان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیوں کریں ۔مسلم دنیا کو اپنا کلیدی کردار اد کرنا چاہیے۔ہم اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عالمی قتل اور جنگ بندی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ہماری اپنی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے مسلہ فلسطین کے حوالہ سے کلیدی کردار ادا کریں۔

لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان و سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی ادارے اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ مسئلہ فسلطین دنیا کا حقیقی مسئلہ ہے اسکے حل سے ہی امن ہو سکتا ہے۔15دسمبر بروز جمعہ تمام خطباء مسئلہ فلسطین کو اجاگر کریں اور عوامی مظاہرے کریں۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی ۔ یہ کانفرنس ایک لائحہ عمل اور حل دے گی۔ آزادی فلسطین امریکی استعمار کی چھتری میں مظالم کے خلاف صوبائی سمینار منعقد کرے گی۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات کرے گا اور دیگر ممالک کو یاداشت پیش کی جائے گی۔ نو رکنی ٹاسک فورس لائحہ عمل تیار کرے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ آج یمن ایلات پر حملہ آور ہے، عراقی امریکی اڈوں پر حملہ آور ہیں ، لبنان سے حزب اللہ اسرائیل پر حملہ آور ہے ۔ ہمیں دو ریاستی حل کے مطالبوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ ہم کیوبا ، ونیزویلا اور بلیویا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیل کا بائیکاٹ کیا ہے۔اسلامی ممالک کو بھی اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، کونسل کو مل کر مظاہرہ کرنا چاہیے مجلس وحدت اس میں خادم کی حیثیت سے کردار ادا کرے گی۔

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے،  صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

اجلاس سے کونسل کے قائدین پیر معین الدین کوریجہ سربراہ علماء و مشائخ کونسل، حافظ عبدالغفار روپڑی سربراہ جمعیت اہل حدیث ، مولانا عبدالمالک سربراہ اتحاد علماء پاکستان ، آصف لقمان قاضی مرکزی راہنما جماعت اسلامی پاکستان، مفتی گلزار احمد نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم، عبداللہ حمید گل سربراہ تحریک جوانان پاکستان ، امیر حمزہ مرکزی راہنما مرکزی مسلم لیگ، سید صفدر گیلانی مرکزی راہنما جمعیت علمائے پاکستان ، علامہ عارف حسین واحدی نائب صدر اسلامی تحریک، علامہ شبیر میثمی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک، سید ناصر عباس سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، مفتی گلزار احمد نعیمی ، پروفیسر محمد ابراہیم مرکزی راہنما جماعت اسلامی ، ڈاکٹر محمد نقوی مرکزی راہنما وفاق المدارس شیعہ ،مفتی معرفت شاہ صدر ہدیہ الہادی پاکستان ، رضیت باللہ نائب صدر ہدیہ الہادی پاکستان ،ڈاکٹر علی عباس نقوی سربراہ البصیرہ ، طاہر رشید تنولی سیکریٹری مالیات، نمائندگان تنظیم العارفین ، متحدہ جمعیت اہل حدیث، تحریک ختم نبوت اور دیگر نے خطاب کیا ۔ یہ اجلاس اسلامی تحریک کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں کونسل میں شامل پچیس جماعتوں کے قائدین شریک تھے ۔اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .