حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے منامہ کے شہر القفول میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں اپنے ایک خطاب میں کہا:اسرائیل کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور مقدسات پر حملے ہو رہے ہیں، لیکن اس سے مجاہدین کی پیشانی پر ذرا بھی شکست کے آثار نمایاں نہیں ہوں گے ، چاہے ان کا جتنا بھی خون بہہ جائے، ان کی استقامت اٹوٹ ہے، وہ کبھی کمزور نہیں پڑنے والے اور ان کی قوت ارادی کمزور نہیں پڑنے والی ہے، کیونکہ وہ اصولوں اور عقیدوں کے پکے لوگ ہیں اور شہادت سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: دنیا کے تمام ظالم طاقتیں چاہے جتنی فرعونیت دکھائیں اور بے پناہ خرچ کریں، چاہے جتنا خوفناک اور وحشتناک بن جائیں، کسی اصول کو شکست نہیں دے سکتیں اور کسی عقیدے کو ختم نہیں کرسکتیں اور نہ ہی کسی عقیدے کو ختم کرسکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: صیہونی اس لیے لڑ رہے ہیں کیوں کہ ایک بدمعاش اور چور حکومت نے انہیں اس گھنونے کام پر لگا رکھاہے اور حمایت کر رہی ہے، اور ان کی اسی بے اعتنائی نے انہیں جنگ اور بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو ذبح کرنے پر مجبور کیا ہے۔
بحرین کے اس عالم نے مغربی حکومتوں کی مالی، فوجی اور میڈیا حمایت کی مذمت کرتے ہوئے غاصب اسرائیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا:کہاں ہے دنیا کا ضمیر! کہاں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور کیوں خاموش ہیں؟