حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹورنٹو کے مرکز میں فلسطین کی حمایت میں نعرے لگانے والے مظاہرین پر پولیس نے حملہ کر کے منتشر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جب بہت سے لوگ فلسطینیوں کی حمایت کے لئے جمع ہوئے تھے تو پولیس نے ان پر حملہ کر دیا، کچھ مظاہرین کو پولیس نے زدوکوب بھی کیا، یہ مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے جس پر انہیں پولیس کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
اس وقت نہ صرف کینیڈا بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں، بعض ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کرنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکل کر ریلیاں نکال رہے ہیں، اگرچہ انہیں کئی مقامات پر حکومت کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے احتجاج کو انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حماس کی جانب سے شروع کیے گئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو اب 70 دن ہونے کو ہیں لیکن فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ تھمنے کے آثار نظر نہیں آ رہے، بعض ممالک میں اس کام پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ایسا کرنے والوں کے لیے سزا مقرر کی گئی ہے۔