۱۴ اسفند ۱۴۰۲ |۲۳ شعبان ۱۴۴۵ | Mar 4, 2024
1

حوزہ/ ایک صہیونی اہلکار نے فلسطینیوں کا موازنہ چیونٹیوں سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو زندہ ہی دفن کر دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر بیت المقدس کے ڈپٹی میئر’’ آریہ کنگ‘‘ نے تل ابیب کے حکام سے فلسطینی قیدیوں کو زندہ دفن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایکس (X) پر شائع ہونے والی اپنی پوسٹ میں انہوں نے فلسطینی قیدیوں کو نازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں زندہ دفن کر دینا چاہیے کیونکہ وہ چیونٹیوں کا گروہ ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کو زندہ دفن کر دینا چاہئے: صہیونی اہلکار

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے اس طرح کا بیان سامنے آ رہا ہے، اس سے قبل اسرائیل کے وزیر جنگ نے فلسطینیوں کا موازنہ جانوروں سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج ان جانوروں سے لڑ رہی ہے جو کہ انسان نما ہیں۔ اسی طرح حال ہی میں ایک انتہا پسند صہیونی وزیر نے بھی کہا تھا کہ فلسطینیوں سے لڑنے کے لیے غزہ کی پٹی پر ایٹمی بم گرائے جائیں۔

ادھر صہیونی میڈیا نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے حماس سے تعلق کے بہانے شمالی غزہ سے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار فلسطینیوں کو ان کے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا ہے۔

ان تصاویر میں سے کچھ میں فلسطینی قیدیوں کو غزہ کے اطراف ایک بڑے گڑھے کے سامنے ریتلی زمین پر دکھایا گیا تھا، جسے دیکھ کر بعض ذرائع نے ان عام شہریوں کو مار کر اس گڑھے میں دفن کیے جانے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ان قیدیوں میں سے ایک گروہ کو صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں کے ذریعے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور ابھی تک ان کے انجام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .